سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی اقدامات کی مکمل حمایت کی ہے،اسحاق ڈار
اسلام آباد میں وزیر خارجہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، انتونیو گوتریس کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے عالمی امن و سلامتی پر اثرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہد ندیم کی ضمانت منظور
گفتگو کے دوران اہم نکات
گفتگو کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ تنازعات کی روک تھام اور حل کے لیے اقوام متحدہ کا کردار ناگزیر ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پائیدار امن کے حصول کے لیے سفارت کاری اور مکالمہ ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا رد عمل
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔








