ٹرمپ کو جو خواب دکھائے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔۔۔جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی: برطانوی میڈیا
تناؤ بھری گفتگو
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جی ڈی وینس کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں خاصا تناؤ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اور کہانی چل سکتی تھی۔۔۔
ایران جنگ کی بات چیت
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ کو بہت آسان بتا کر ٹرمپ کو اس میں شامل کروانے پر جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ سب اُس دور کی باتیں ہیں جب زندگی میں عجیب سا سکون تھا، دن کی لڑائی شام تک دوستی میں بدل جاتی تھی، رشتے، تعلقات، دوستی سبھی خالص تھیں
نیتن یاہو کی خوش فہمی
جے ڈی وینس نے کہا کہ ’’نیتن یاہو نے ایران میں رجیم تبدیلی کے امکانات پر حد سے زیادہ خوش فہمی دکھائی۔ ٹرمپ کو جو خواب دکھائے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: اونٹ کو مختلف زبانوں میں کیا کہتے ہیں؟
غلط اطلاعات کا معاملہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ ایران جنگ اور رجیم چینج آسان ہوگی، تاہم امریکی نائب صدر اسرائیلی وزیراعظم کے دعوؤں کی حقیقت سے واقف تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا فوری ایکشن، ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہیں دلا دیں، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
ٹیلیفون کال کے بعد کی خبریں
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ٹیلیفون کال کے ایک دن بعد اسرائیلی میڈیا نے گفتگو سے متعلق غلط خبر دی کہ وینس نے فلسطینیوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد پر نیتن یاہو کو جھاڑ پلائی۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈز کے خلاف قومی حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کے لیے پر عزم ہیں: وزیراعظم
وائٹ ہاؤس کا بیان
وائٹ ہاؤس نے شک ظاہر کیا کہ اسرائیلیوں نے جے ڈی وینس کو بدنام کرنے کے لیے یہ کہانی گھڑی۔
ایرانی حکومت کی مضبوطی
برطانوی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے باوجود ایرانی رجیم کی اقتدار پر گرفت مزید مضبوط ہوئی، جے ڈی وینس ایران جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں۔








