ایران اور حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاع کے لیے درد سر بن گئے، کس ملک سے مدد مانگ لی۔۔؟ جانیے

ایران اور حزب اللّٰہ کے ڈرونز کا اسرائیلی دفاع پر اثر

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور حزب اللّٰہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاع کیلئے درد سر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ممکن ہے قطر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکراتی عمل کو تیز کیاہو، خواجہ آصف

اسرائیل کی مدد کی تلاش

تفصیلات کے مطابق ایران اور حزب اللّٰہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاع کیلئے درد سر بن گئے، اسرائیل نے یوکرین سے مدد مانگ لی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی چھوٹے ڈرونز روکنے کیلئے لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، دہلی ہائیکورٹ نے اے آر رحمن پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

ڈرونز کی تعداد اور خطرات

اسرائیل کے تحقیقی ادارے انسٹیٹیوٹ آف نیشنل سیکیورٹی سٹڈیز کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران تقریباً 550 ڈرونز اسرائیل کی جانب داغ چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈرونز اگرچہ میزائلوں کے مقابلے میں کم تباہ کن ہوتے ہیں، لیکن انہیں پکڑنا اور روکنا زیادہ مشکل ہوتا ہے، کیونکہ یہ کم بلندی پر اور مختلف انداز میں پرواز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

حزب اللّٰہ کے ڈرون حملے

’’جنگ‘‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر مسلسل ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے اب تک 100 سے زائد ڈرون حملے ہوئے ہیں، جن میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، چونکہ یہ حملے قریبی فاصلے سے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں روکنے کے لیے وقت کم ملتا ہے اور خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے 600 مہمانوں کو کھانا کھلاؤ ورنہ شادی کینسل

یوکرین کے ساتھ تعاون

صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے یوکرین کے صدر زیلنکسی سے رابطہ کرلیا، دونوں رہنماؤں نے ایرانی ڈرون حملوں کے خلاف تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چوہنگ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ایک بار پھر فائرنگ

مؤثر ہتھیاروں کی فراہمی

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرین نے اسرائیل کو ڈرونز کیخلاف مؤثر ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

ڈرونز کا خطرہ

ایران کے سستے اور خودکش ’’شاہد‘‘ ڈرونز کو پکڑنا مشکل ہورہا ہے، یوکرین نے مشرق وسطیٰ کے 5 ممالک میں ڈرونز کیخلاف فوجی یونٹس تعینات کیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...