ایران اور حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاع کے لیے درد سر بن گئے، کس ملک سے مدد مانگ لی۔۔؟ جانیے

ایران اور حزب اللّٰہ کے ڈرونز کا اسرائیلی دفاع پر اثر

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور حزب اللّٰہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاع کیلئے درد سر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسرائیل کی مدد کی تلاش

تفصیلات کے مطابق ایران اور حزب اللّٰہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاع کیلئے درد سر بن گئے، اسرائیل نے یوکرین سے مدد مانگ لی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی چھوٹے ڈرونز روکنے کیلئے لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز

ڈرونز کی تعداد اور خطرات

اسرائیل کے تحقیقی ادارے انسٹیٹیوٹ آف نیشنل سیکیورٹی سٹڈیز کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران تقریباً 550 ڈرونز اسرائیل کی جانب داغ چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈرونز اگرچہ میزائلوں کے مقابلے میں کم تباہ کن ہوتے ہیں، لیکن انہیں پکڑنا اور روکنا زیادہ مشکل ہوتا ہے، کیونکہ یہ کم بلندی پر اور مختلف انداز میں پرواز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر تشدد کیا کوئی جانور ایسی اداکاری کر سکتا ہے؟: ڈرامے کی متنازع قسط میں بلّی کی ‘موت کے منظر’ پر بحث

حزب اللّٰہ کے ڈرون حملے

’’جنگ‘‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر مسلسل ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے اب تک 100 سے زائد ڈرون حملے ہوئے ہیں، جن میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، چونکہ یہ حملے قریبی فاصلے سے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں روکنے کے لیے وقت کم ملتا ہے اور خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی: کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم ضرورت

یوکرین کے ساتھ تعاون

صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے یوکرین کے صدر زیلنکسی سے رابطہ کرلیا، دونوں رہنماؤں نے ایرانی ڈرون حملوں کے خلاف تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دو نوجوانوں نے حریم فاروق کو کیسے بچایا؟ اداکارہ نے اپنے بچپن کا واقعہ سنادیا

مؤثر ہتھیاروں کی فراہمی

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرین نے اسرائیل کو ڈرونز کیخلاف مؤثر ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

ڈرونز کا خطرہ

ایران کے سستے اور خودکش ’’شاہد‘‘ ڈرونز کو پکڑنا مشکل ہورہا ہے، یوکرین نے مشرق وسطیٰ کے 5 ممالک میں ڈرونز کیخلاف فوجی یونٹس تعینات کیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...