ایندھن کی فراہمی آئندہ مہینوں میں مزید مشکل ہو جائے گی، آسٹریلوی وزیراعظم
آسٹریلوی وزیراعظم کا ایندھن کی فراہمی پر بیان
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں ایندھن کی فراہمی تسلی بخش ہے لیکن آئندہ مہینوں میں اس کی فراہمی مزید مشکل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا عراق، کویت اور سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر ڈرون و میزائل حملوں کا دعویٰ
حکومتی اقدامات
’’شنہوا‘‘ کے مطابق، انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملک کو درپیش ایندھن کے بڑھتے بحران کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے مسلسل کوشاں اور ہر ممکن تیاری کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جارحیت کے جواب میں اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
بین الاقوامی روابط
انہوں نے آسٹریلیا کو تیل فراہم کرنے والے اہم ملک ملائیشیا اور آسیان خطے کے ساتھ اپنے مثبت روابط کا بھی ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم تاریخ سے ایک بات ہی سیکھتے ہیں کہ ہم کچھ نہیں سیکھتے، دھبوں میں اضافہ کرتے ہیں مٹاتے نہیں ایک عدالت روز محشر بھی لگنی ہے جہاں کڑا انصاف ہو گا
اپوزیشن کا ردعمل
دوسری جانب اپوزیشن رہنما اینگس ٹیلر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایندھن پر عائد ٹیکس کو عارضی طور پر 3 ماہ کے لیے نصف کر دیا جائے۔
ایندھن کی کمی کی صورتحال
واضح رہے کہ ایک روز قبل حکومت نے تسلیم کیا تھا کہ ملک بھر کے تقریباً 470 پیٹرول پمپس پر کم از کم ایک قسم کا ایندھن ختم ہو چکا ہے۔








