ہمیں ثالثی پر طعنے دے رہے ہیں تو یہ یوکرین میں کیا کررہے تھے؟‘‘وزیر دفاع خواجہ آصف بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر کھل کر بول پڑے
خواجہ آصف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر بھارت اس وقت رل گیا ہے، مودی سمیت چار پانچ کا یہ گروپ اس وقت اپنا منہ نوچ رہے ہیں۔ ہمیں ثالثی پر یہ طعنے دے رہے ہیں تو یہ یوکرین میں کیا کررہے تھے؟
یہ بھی پڑھیں: یہ اکبر بادشاہ کی عدالت نہیں، ہم جو درخواست دیتے ہیں آپ ریجیکٹ کر دیتے ہیں، وکیل علی امین گنڈاپور کا جج سے مکالمہ
پاکستان کا کردار
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، خلفشار میں گھرے ہوئے ممالک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ سب ممالک کا یکساں مفاد ہے کہ امن قائم ہو، بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد مسلم دنیا میں پاکستان کا کردار بہت واضح ہوا ہے۔ پہلے ہمارا اتنا کلیدی کردار نہیں رہا، اب پاکستان پر دنیا کا اعتماد قائم ہوا ہے۔ پاکستان کی قیادت اور ہائبرڈ سسٹم اس وقت ڈیلیور کر رہا ہے، ہمیں موقع ملا ہے کہ تاریخ میں اپنا مقام بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کی فتح پر کارڈف میں شاندار تقریب، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل مہمان خصوصی
خطے کی موجودہ صورتحال
وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان الگ نہیں رہ سکتا، دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان اتنے بڑے تنازع میں ثالثی کر رہا ہے۔ ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کا بیان
بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مودی سمیت چار پانچ کا یہ گروپ اس وقت اپنا منہ نوچ رہے ہیں، ہمیں ثالثی پر یہ طعنے دے رہے ہیں تو یہ یوکرین میں کیا کررہے تھے؟ یوکرین کی جنگ تو آج بھی ختم نہیں ہوئی، بھارتی اس وقت بڑا کریڈٹ لے رہے تھے، سفارتی سطح پر بھارت اس وقت رل گیا ہے۔








