اسرائیل کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ
اسرائیل کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا سکینڈل سامنے آ گیا
حملے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لیے برازیل میں COP30 کا انعقاد
ہدف بنائے گئے مقامات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسرائیل نے ایران کے 1 بجلی گھر، 2 سٹیل کے کارخانوں اور 1 سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا۔
Israel has hit 2 of Iran's largest steel factories, a power plant and civilian nuclear sites among other infrastructure. Israel claims it acted in coordination with the U.S.
Attack contradicts POTUS extended deadline for diplomacy.
Iran will exact HEAVY price for Israeli crimes
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 27, 2026
یہ بھی پڑھیں: وہ وقت دور نہیں جب چین معاشی سپر پاور ہوگا : اسحاق ڈار
ایران کا ردعمل
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے امریکہ کے ساتھ رابطے سے ہوئے۔ ایران اسرائیلی جرائم کی بھاری قیمت وصول کرے گا۔
امریکہ کا موقف
واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔








