یوکرین کا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا اعلان
یوکرین اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر دستخط
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور اُنکی جماعت نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
معاہدے کی تفصیلات
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا کہ ہم یوکرین کی وزارت دفاع اور سعودی عرب کی وزارت دفاع کے درمیان دفاعی تعاون کے اہم معاہدے تک پہنچ گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات سے قبل دستاویز پر دستخط کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: میں اپنی بچہ دانی نکلوانے کی خواہش رکھتی ہوں، مگر ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میں ابھی بہت چھوٹی ہوں۔
مستقبل کی بنیاد
انہوں نے بتایا کہ یہ دستاویز مستقبل میں معاہدوں، ٹیکنالوجیکل تعاون اور سرمایہ کاری کی بنیاد فراہم کرتی ہے، اور اس سے یوکرین کا دفاعی حوالے سے دنیا میں کردار کا تاثر بھی مضبوط ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوست کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے لاٹری ٹکٹس نے خاتون کی قسمت بدل دی
انسانی جانوں کے تحفظ میں تعاون
یوکرین کے صدر نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنی مہارت اور نظام فراہم کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ یوکرین گزشتہ 5 برس سے بلیسٹک میزائلز اور ڈرونز کے دہشت گردی کے حملوں کی مزاحمت کر رہا ہے، جیسے اس وقت ایران کی حکومت مشرق وسطیٰ اور خلیج میں حملے کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ٹرمپ نے ایرانی رہبر اعلیٰ کو نشانہ بنایا تو طوفان برپا ہوگا، ایران کی سخت وارننگ
سعودی عرب کی صلاحیتیں
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس بھی ایسی صلاحیت ہے جو یوکرین کے مفاد کا باعث ہے اور یہ تعاون دونوں کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ زیلنسکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے حوالے سے شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، ابھی بہت کام باقی ہے، عوام کو ساتھ دینا ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال
ہم نے مشرق وسطیٰ اور خلیج میں مجموعی صورت حال، روس کی ایرانی حکومت کو مدد، تیل کی مارکیٹ میں پیش رفت اور توانائی کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی دباؤ اور سخت تجارتی شرائط کے بعد بلاآخر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کر دی
ایران کے حملوں کے خلاف دفاعی اقدامات
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر 28 فروری کو کیے گئے حملوں کے بعد سے اب تک ایران سے داغے گئے سیکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائل ناکارہ بنا دیے ہیں۔
یوکرین کی دفاعی حیثیت
یوکرین نے ایرانی حملوں کے خلاف دفاع میں تعاون کے لیے 201 اینٹی ڈرون ماہرین کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا ہے۔ یوکرین ایک اہم سستا مگر مؤثر انٹرسیپٹر ڈرون تیار کرنے والا ملک بن گیا ہے، اور روسی ڈرون حملوں میں 2024 کے آخر سے شدت آگئی ہے۔








