لاہور: وقت پر کھانا نہ دینے پر سفاک شخص نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی
خانہ جنگی کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بیوی نے شوہر کو وقت پر روٹی نہیں دی، جس پر طیش میں آکر سفاک شوہر نے اپنی بیوی اور تین چھوٹی بیٹیوں کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں ماں اور تینوں بچیاں شدید جھلس گئیں، جنہیں تشویشناک حالت میں میو اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر
وزیراعلیٰ کی ہدایات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے میو ہسپتال کا دورہ کیا اور جھلسنے والی ماں اور تینوں بیٹیوں کی عیادت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پہلگام حملے کا جواب دینے کیلئے فوج کو آپریشنل آزادی دیدی
مکمل تعاون کی یقین دہانی
انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کر کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور علاج کے حوالے سے ڈاکٹروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تیز بارش اور آندھی نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں کم از کم 16 افراد جان کی بازی ہار گئے، شوبز شخصیات کا شدید رد عمل
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو کے خاتمے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے:وزیراعظم
خاندان کی معاونت
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس کیس کی مکمل نگرانی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: طالبعلموں نے اپنی اُستانی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی، مگر پھر پکڑے کیسے گئے؟
سفاک ملزمان کے خلاف سختی
انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنی بیوی اور معصوم بچیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا سکتا ہے، وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ ایسے سفاک ملزمان کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا اور قانون اپنی پوری طاقت سے حرکت میں آئے گا۔
عورت اور بچوں کی حفاظت
ان کا مزید کہنا تھا کہ عورت اور بچوں کو زندہ جلانے کی کوشش انسانیت کے خلاف سنگین اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ خواتین و بچوں پر تشدد کرنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔








