لاہور، آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی مقابلہ بازی کی وائرل ویڈیو پر پنجاب حکومت کا ایکشن، تین روز میں جواب طلب
پنجاب حکومت کا ایکشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیڈی ولنگڈن اسپتال لاہور میں آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی مقابلہ بازی کی وائرل ویڈیو پر پنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ سے تین روز میں جواب طلب کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار روپے کی کمی
ویڈیو میں منظر عام
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گائنی تھیٹر میں ڈاکٹرز نے آپریشن کے دوران مقابلہ بازی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔ پنجاب حکومت نے اس واقعے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے ایم ایس اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کیا، جبکہ چار ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو بھی معطل کردیا گیا۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کردیا
وزیر صحت کی رائے
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ویڈیو پرانی ہے لیکن ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
قانونی کارروائی
ویڈیو میں نظر آنے والی ڈاکٹرز کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے اسلام پورہ تھانے میں ایڈوکیٹ جند ستار بٹ کی جانب سے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔








