کوہاٹ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت
نئی گیس ذخیرے کی دریافت
اسلام آباد، کوہاٹ (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع کوہاٹ میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر مملکت آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ
ذخیرے کی تفصیلات
او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق ذخیرے سے یومیہ تقریباً 2 کروڑ 65 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔
کون سا بلاک؟
کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ دریافت خیبر پختونخوا کے تھل بلاک میں بلیٹنگ ایکسپلورٹری کنویں سے ہوئی۔








