پی ایس ایل: پنڈیز کا زلمی کے خلاف شاندار آغاز، بغیر کسی نقصان کے 100 رنز بنالیے
پی ایس ایل کا تیسرا میچ
لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پنڈیز نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 101 رنز بنا لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خریدلیں، پولیس نے خبردار کردیا
ٹاس اور اننگز کا آغاز
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پنڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز رضوان اور یاسر خان نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
یاسر خان کی شاندار ففٹی
یاسر خان نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی جبکہ محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔








