موٹر سائیکل اور گاڑی والوں کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کی تجویز، اعلان جلد متوقع
حکومت کی جانب سے سبسڈی کی ممکنہ پیشکش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کو پیٹرول پر سبسڈی دیئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز
حکومت کی جانب سے مخصوص صارفین کو 20 سے 30 لیٹر ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز سامنے آئی ہے۔ سبسڈائز پیٹرول کی فراہمی کے لیے کیو آر کوڈ فراہم کیا جائے گا اور اس متعلق اعلان جلد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن کے ہسپتال میں 20 بچوں کی موت کا معاملہ، مدعی مقدمہ اور محکمہ صحت کے حکام میں صلح، ملزمان کی ضمانتیں منظور
کفایت شعاری منصوبے کے لیے مالی درخواست
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کفایت شعاری منصوبے پر عمل کے لیے وفاقی حکومت نے صوبوں سے 154 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی
وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں فیول سپلائی 10 مئی تک کے لیے موجود ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے صدر، وزیرِاعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات اگلے ہفتے ہوگی۔








