بجلی کے شعبے میں اصلاحات، قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزاز دینے کی منظوری
بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا اہم اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزاز عطا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین کو وزیراعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں، حکومت گرانے کے حق میں نہیں، ایمل ولی خان
صدر کی منظوری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
اعزازات کی تقسیم
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق، صدرِ مملکت کی منظوری سے 10 اراکین کو ستارۂ امتیاز اور 5 اراکین کو تمغۂ امتیاز عطا کیا جائے گا۔








