کشیدہ صورتحال، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کے لیے دو طرفہ 54 پروازیں منسوخ
مشرقی وسطیٰ کی صورتحال اور فلائٹ آپریشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے فلائٹ آپریشن متاثر رہا اور آج ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے دو طرفہ 54 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: میری سیاست اس روز ختم ہو گئی تھی جب بھٹو صاحب کو پھانسی دی گئی اور جو تھوڑا بہت سیاست کا کیڑا بچا تھا وہ بی بی کی شہادت نے ختم کر دیا تھا
منسوخ پروازوں کی تفصیلات
منسوخ پروازوں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، عراقی، ایران ایئر، ایئر بلیو، ایر عربیہ، قطر ایئریز، ایئرویز، اور ایمیرٹس سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاکستان کی بڑی مدد کرتے ہوئے 10 پاکستانیوں کو کہاں سے چھڑا لیا ؟ اہم خبر
ایئرپورٹس سے منسوخ پروازیں
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت، بحرین، ایران، عراق، دبئی اور ریاض کیلئے دو طرفہ 22 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین، شارجہ اور کویت کی 10 پروازیں منسوخ رہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشن میں بہتری آئی اور صرف دوحہ و دبئی کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحہ، شارجہ، دبئی اور ابوظہبی کی 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملتان دبئی کی 2 پروازیں منسوخ رہیں جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ اور ابوظہبی کی 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
مجموعی پروازوں کی صورت حال
فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 29 دن کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی مجموعی طور پر 2,354 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔








