خطے کے ممالک اپنی سرزمین دشمن کے حوالے نہ کریں، ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ کا حصہ نہ بنیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا تازہ بیان جاری
ایرانی صدر کا بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے ہم نے کئی بار کہا ہے کہ ایران پہلے حملہ نہیں کرتا لیکن اگر ہماری بنیادی تنصیبات یا معاشی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
علاقائی ممالک کے لیے پیغام
اپنے بیان میں علاقائی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر تم ترقی اور سلامتی چاہتے ہو تو اپنی سرزمین سے ہمارے دشمنوں کو جنگ نہیں چلانے دینا۔ ایران پہل نہیں کرے گا مگر حملے کا سخت جواب دے گا، معاشی مراکز اور انفراسٹرکچر پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔
دشمن کے خلاف سخت موقف
صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا خطے کے ممالک اپنی سرزمین دشمن کے حوالے نہ کریں۔ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ کا حصہ نہ بنیں۔ دشمن کو اپنی سرزمین سے جنگ کی اجازت نہ دیں۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو عبرتناک جواب دیا جائے گا۔








