اب پاکستان کی ترقی کا وقت ہے اور اگلے 12 سال پاکستان کی ترقی کے سال ہیں، نامور ماہر علمِ نجوم سامعہ خان کی پیشگوئی
ماہر علمِ نجوم کی پیشگوئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی نامور ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کا کلیدی کردار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی، کوئی جدوجہد نظر نہیں آ رہی: شیر افضل مروت
پاکستان کا ستارہ
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے پیشگوئی کی کہ '21 مارچ سے پاکستان کا ستارہ اپنے safe zone میں آچکا ہے، اس کے بعد ہی ہم نے دیکھا کہ دنیا بھر میں ہمارا نام لیا جانے لگا'۔
یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز وہ چیزیں جن سے بچنا انتہائی ضروری ہے، فلائٹ اٹینڈنٹ نے مشورہ دے دیا
پاکستان کی ترقی کے دور کی شروعات
سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ اس کے بعد پاکستان کا ہی ڈنکا بجے گا، اب پاکستان کی ترقی کا وقت ہے اور اگلے 12 سال پاکستان کی ترقی کے سال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
ایران امریکہ جنگ کی صورتحال
دوسری جانب ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی عارضی ہوگی، یعنی اگر مذاکرات ہوئے تو وہ عارضی نوعیت کے ہوں گے۔ اس حوالے سے مئی کا مہینہ خطرناک ہوگا۔
نیوکلیئر جنگ کے امکانات
سامعہ خان نے پیشگوئی کی کہ 'اب زمین میں امن نہیں رہنا، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اس خطے میں نیوکلیئر بم گرانے کی توقع بھی ہے'۔ یوں کہہ سکتے ہیں کہ نیوکلیئر جنگ کے امکانات کافی روشن ہیں۔








