لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو کیس، ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی معطل
لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو کیس میں معطلی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو کیس میں ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو بھی معطل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، خاندانی ذرائع
معطل کیا جانے والا عملہ
ویمن میڈیکل آفیسر اور 5 پی جی آرز پہلے ہی معطل ہیں جنہیں ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. 2 نرسز اور ایک کارکن کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی میں ڈپریشن جیسے عام مرض کا خطرہ کم کرنے کا آسان طریقہ جانیں
حکام کی کاروائی
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایم ایس ڈاکٹر فرح انعام کو معطل کر کے ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔محکمہ صحت کی طرف سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عظمیٰ کو بھی سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈ یکل ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ویمن میڈیکل آفیسر اقرا حفیظ کو ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔چارج نرس اقرا زاہد، فوزیہ رشید اور سٹاف حسیب الرؤف کو بھی معطل کر کے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ویڈیو سکینڈل کی تفصیلات
واضح رہے کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں دوران آپریشن مبینہ طور پر مریضوں کی ویڈیو بنا کر شیئر کی گئی تھی۔








