امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
حافظ نعیم الرحمان کا پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفاہسپتال منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر
پریس کانفرنس میں اہم نکات
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کفایت شعاری کا درس دینے والے جب ایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے تو ان کے پروٹوکول میں 36 گاڑیاں موجود تھیں۔
صدر زرداری 27 گاڑیوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھنے گئے۔ وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت سے متعلق سمری مسترد کرنے کا ایسا کہا جیسے سمری جاپان سے آئی تھی، اپنی ہی بنائی سمری خود مسترد کرکے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔
حکومت کی عیاشیوں پر تنقید
1300cc سے زیادہ سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے، حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرے اور تعلیمی اداروں کو فوراً کھولنے کا اعلان کرے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد
ایل این جی منصوبے اور علاقائی صورتحال
ایران سے تجارت کو فوری طور پر بحال ہونا چاہئے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی کام شروع ہونا چاہئے۔ خطے کی جنگ کی وجہ سے پوری دنیا حالت جنگ میں ہے، اسرائیل اور امریکہ چاہتے ہیں کہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیل دیں، ان کے پیچھے ایسے عناصر ہیں جو اسلحہ بیچتے ہیں اور شیطان کو پوجتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتِ پنجاب کا اہم انتظامی فیصلہ، محمد مسعود مختار کو چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کا اضافی چارج دے دیا گیا
سندھ حکومت پر سخت تنقید
حافظ نعیم الرحمان نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورے صوبے کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ ریڈ لائن منصوبے کو کرپشن کا دھندا بنایا گیا ہے، بلاول بھٹو بتائیں ریڈ لائن اربوں تک پہنچ گیا، اس ریڈ لائن کی کراچی کے لوگوں کو ضرورت ہی نہیں تھی، صرف بسیں چلا دیتے کافی تھا۔
کراچی کی صورتحال اور مطالبات
سندھ سولڈ ویسٹ کے ذریعے اربوں روپے غبن کیے جا رہے ہیں، وہی لوگ اس کے جوابدہ ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کو اپنے مفاد میں ہمارے اوپر مسلط کیا ہوا ہے۔ کراچی میں میگا سٹی گورنمنٹ ہونی چاہئے۔ 4 ارب کے کریم آباد کے انڈر پتلی گلیوں والے انڈر پاس پر جھونک دیئے گئے، تینتالیس سو کروڑ روپے سالانہ کا دھندا پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔ سولڈ ویسٹ کا دھندا چل رہا ہے اور پورا کراچی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ پورے ملک کو چلانے والے شہر کو کوئی اون کرنے کو تیار نہیں، 40 سال میں کراچی کو تباہ کیا گیا یہ بین الاقوامی ایجنڈا تھا۔








