سرگودھا: ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی، غیر قانونی سگریٹس کا بھاری ذخیرہ برآمد
ضلعی انتظامیہ کی کارروائی
اسلام آباد(زین بابو) ضلعی انتظامیہ نے ٹیکس چوری اور غیر قانونی اشیاء کی تیاری کے خلاف جاری مہم کے دوران کوٹ مومن کے علاقے مڈھ رانجھا میں ایک کامیاب چھاپہ مار کر لوکل برانڈ کے غیر قانونی سگریٹس کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے سابق ترجمان امجد آفریدی کو قتل کیس میں ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا
چھاپہ کی تفصیلات
اسسٹنٹ کمشنر اختر ملک کی سربراہی میں پیرا فورس اور ریونیو ٹیم نے مشترکہ طور پر ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا، جہاں انکشاف ہوا کہ اس عمارت کو غیر قانونی طور پر سگریٹ فیکٹری اور گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران 17 ہزار سے زائد سگریٹ پیکٹس برآمد ہوئے، جنہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 23 نومبر اتوار کو ہوگی
تحقیقات اور قانونی کارروائی
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، برآمد شدہ سگریٹس پر کسی قسم کا سرکاری ٹیکس یا ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی تھی اور انہیں غیر قانونی طور پر تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کے لیے ذخیرہ کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے عمارت کو سیل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ برآمد شدہ سامان پیر کے روز ایف بی آر (FBR) کے حوالے کیا جائے گا۔
انتظامیہ کا موقف
کمشنر سرگودھا حافظ شوکت حسین نے ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ غیر قانونی کاروبار کے خلاف "زیرو ٹالرنس" پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری اور غیر قانونی پیداوار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے نیٹ ورکس کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔









