امریکا اپنے زیادہ تر فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے، جلد ایران جنگ سے نکل جائے گا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے زیادہ تر فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے، جلد ایران جنگ سے نکل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 80 گھنٹوں میں 3 میٹنگز: اپنا سپاہی چھڑانے کے لیے بھارتی فوج منت سماجت پر اتر آئی
ایران کے خلاف کارروائیاں
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایرانی حکومت کو کمزور کرنے کے لیے کچھ وقت مزید کارروائی جاری رکھیں گے۔ ایران کے خلاف کارروائی کا مقصد اسے طویل عرصے تک غیر مؤثر بنانا ہے۔
تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن یہ عارضی صورتحال ہے۔ امریکا ایک سال یا دو سال تک ایران میں رہنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔








