4 ممالک کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار کی تصدیق
وزرائے خارجہ کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب، ترکیے، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: یمن میں سعودی فضائی حملے پر امارات کا رد عمل آگیا
دورے کی تفصیلات
سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ 2 روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ اور شان شاہد گرل فرینڈز بنانے کے مقابلے میں مجھ سے ہمیشہ ہار جاتے تھے ، ہدایتکار سید نور کا اعتراف
ایران سے بات چیت
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے، ایمانداری اور نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
دورے کا مقصد
دفتر خارجہ کے مطابق دورہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس میں خطے کی صورِ حال اور کشیدگی میں کمی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی۔








