یوکرین اور قطر کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا، یو اے ای سے بات چیت جاری
یوکرین اور قطر کے درمیان دفاعی معاہدہ
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان قطری وزارت دفاع کے مطابق یوکرین اور قطر کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول سے لدے 4 جہاز آگئے۔
دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
اعلامیے کے مطابق، یوکرین اور قطر نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی بولٹن مارکیٹ کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
یوکرینی صدر کی عرب امارات میں ملاقات
قبل ازیں، یوکرین کے صدر زیلنسکی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر یو اے ای کے وزیر توانائی نے صدر زیلنسکی کا استقبال کیا۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اسٹریٹجک معاملات پر خلیجی ممالک کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں دفاعی بات چیت
متحدہ عرب امارات اور یوکرین دفاعی معاہدے پر بات چیت کررہے ہیں۔ دفاعی تعاون کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے۔ یوکرینی صدر اپنا دورہ یو اے ای مکمل کرکے قطر پہنچ گئے۔ اس سے پہلے وہ سعودی عرب بھی گئے جہاں شہزادہ محمد سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کا بھی معاہدہ طے پایا۔








