وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قطر کے وزیراعظم اور انڈونیشیئن وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
ٹیلیفونک رابطہ: اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم اور انڈونیشیئن وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Prime Minister and Minister of Foreign Affairs of the State of Qatar, Sheikh Mohammed bin Abdulrahman bin Jassim Al Thani @PM_AlThani_.
The two leaders discussed prevailing regional and… pic.twitter.com/GzQsYSRjyf
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 28, 2026
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے سمیت عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں فوری کمی پر زور دیا، قطر نے امن و استحکام کے لئے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے گہرے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی، رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
انڈونیشیئن وزیر خارجہ سے رابطہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation today with the Foreign Minister of Indonesia, Sugiono @Menlu_RI.
They discussed regional & international developments, as well as bilateral matters of mutual interest.… pic.twitter.com/G3DBnXrbkZ
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 28, 2026
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان بھائی چارے پر مبنی مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








