لاہور میں موٹر سائیکل سوار شہری کے گلے پر ڈور پھر گئی
موٹر سائیکل سوار شہری پر ڈور کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقہ ساندہ، تاج پارک میں موٹر سائیکل سوار شہری کے گلے پر ڈور پھر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیراعظم نے جنرل سیدعاصم منیرکو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ سے نواز دیا
متاثرہ شہری کی حالت
عماد موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے ڈور کی زد میں آیا۔ متاثرہ شہری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کی کارروائی
واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، پتنگ بازوں کی تلاش شروع کر دی۔








