اسلام آباد میں ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں، 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے زائد پولیس اہلکاروں کو چالان ٹکٹ جاری
پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور چالان ٹکٹ بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوبیل امن انعام: اعزاز ناقابلِ منتقلی اور ناقابلِ تنسیخ ، نوبیل کمیٹی کی وضاحت
چالان ٹکٹ کی تعداد
چیف ٹریفک افسر محمد سرفراز ورک نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے زائد پولیس اہلکاروں کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
قانون کی برابری
انہوں نے بتایا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور برابری کی سطح پر لاگو ہوگا، آئندہ جو پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ پکڑا گیا اس کا موٹرسائیکل بھی بند کیا جائے گا۔








