کچھ دنوں کے لیے یہاں چھپا تھا۔ خوش پوش، سمجھ دار، میں تو اسے “گجرات کا سقراط” کہتا تھا، سب میرے دفتر اکٹھے ہوتے اور چائے یا کافی پیتے۔

مصنف کا تعارف

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 481

یہ بھی پڑھیں: قتل کیس، راولپنڈی کی عدالت نے مجرم عمران خان کو سزا ئے موت سنا دی

اکیڈمی کے دوست

اس تربیت گاہ میں میرے بہت سے دوست پہلے سے ہی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان میں طاہر ضیاء میرا بیج میٹ عرصہ دراز سے یہیں تھا۔ وہ نہایت شریف، ایماندار، خوش لباس، محنتی اور کھرا انسان تھا۔ کوریا اور تھائی لینڈ سے تربیتی کورسز کر چکا تھا۔ ہر کام خوش دلی سے انجام دیتا اور دوسروں کے کام کر کے بھی دل سے خوش ہوتا تھا۔ عمدہ استاد تھا۔ اس کی زوجہ ہماری بھابی شاہدہ پروین بھی کمال مہمان نواز اور سلجھی ہوئی خاتون تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 43 ہزار 600 روپے کی تاریخی کمی

دوسرے ساتھی

میرے جونئیر اور استاد تربیت کا وسیع تجربہ سمیٹے شیخ طارق صدیقی بھی یہیں تھے۔ انہوں نے کوریا اور تھائی لینڈ سے تربیتی کورسز اعزاز سے مکمل کر چکے تھے۔ اس کے علاوہ قمر رضا شہزاد بھی تھے، جو تھائی لینڈ سے تربیتی کورس کر چکے تھے۔ وہ استاد کی نسبت سے کم لیکن ملک کے نامور شاعر کی حیثیت سے زیادہ پہچان رکھتے تھے۔ کئی شعری مجموعے چھپ چکے ہیں۔ ہنس مکھ اور مسکراتا انسان۔ ملک اسحق بھی مجھ سے جونئیر تھے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اور ہوسٹل انچارج۔ ذوالفقار حیدر میرے بیج میٹ تھے، نفیس اور تابعدار۔ وہ صرف لیکچر دینے ہی آتے تھے۔ میری تعیناتی کے دو تین ماہ بعد، ان کا تقرر بطور ڈائریکٹر (فنانس) ہیڈ کواٹر لاہور ہو گیا تھا۔ امتیاز محمود چیمہ بھی یہیں تھے۔ ان کی حیثیت پناہ گزین والی تھی کہ فیلڈ سے کچھ دنوں کے لئے یہاں آن چھپا تھا۔ خوش پوش، سمجھ دار اور میں تو انہیں "گجرات کا سقراط" کہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹی 20 سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

اکیڈمی کا ماحول

عمران نسیم اکیڈمی کا چیف اکاؤنٹنٹ تھا۔ بھلے مانس، شریف، خوش گفتار اور سمجھ دار۔ میرے اکیڈمی آنے سے پہلی تبدیلی یہ تھی کہ دن 11 بجے سب میرے دفتر اکٹھے ہوتے اور چائے یا کافی پیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کے 15 ہزار سے زائد نوجوانوں کی پی ایم وائی پی-لاہور قلندرز ٹرائلز میں بھرپور شرکت

چوہدری جعفر سے پھڈا

میں نے یہاں چارج لیا تو ان سب دوستوں سے مل کر بہت سی پرانی یادیں تازہ ہوئیں۔ دفتری عملے میں 3 سینئر کلرک، 2 جونئیر کلرک، کمپیوٹر آپریٹر، آڈیو ویڈیو آپریٹر، ڈرائیور، مالی وغیرہ موجود تھے۔ بہت سی اسامیاں خالی تھیں۔ مجھے چارج سنبھالے چند دن ہی ہوئے تھے کہ ایک الجھن آن پڑی۔ یہ ن لیگ کا دور تھا اور ان کے مقامی ایم این اے اور وفاقی وزیر چوہدری جعفر اقبال اکیڈمی کے ایک حصے میں گجرات یونیورسٹی اور اکیڈمی ہوسٹل میں ڈی پی ایس سکول کے کیمپس بنوانے پر بضد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی بلدیاتی انتخابات: چیئرمین، وائس چیئرمین کی 23 میں سے 17 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب

مقامی سیاست

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے قربت کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے اہم رہنما قمر زمان کائرہ کو الیکشن میں ہرایا تھا۔ وہ کھاریاں تحصیل کے گاؤں کے رہائشی تھے اور میری ان سے شناسائی اُس وقت سے تھی جب وہ ناروے میں ٹیکسی چلایا کرتے تھے۔ ان کا ایک کزن چوہدری محمد ارشد فتھ بھنڈ یونین کونسل کا چیئر مین بھی رہا تھا جبکہ میں پراجیکٹ منیجر کھاریاں تھا۔ چوہدری جعفر سے میری دو بار ملاقات بطور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ ہو چکی تھی جہاں وہ ایک ٹرانسفر کے سلسلے میں کمشنر کی وساطت سے میرے پاس آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہاتھ خوشی کے ساتھ نہیں ملایا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کا بیان

ٹرانسفر کی تفصیلات

اکیڈمی میں میرے پیشرو مصطفی بھٹی اور شیخ طارق اس ہی مسئلے پر وہ ٹرانسفر کروارے تھے۔ مجھے بتایا گیا کہ اس روز کمشنر لالہ موسیٰ اکیڈمی تشریف لا رہے تھے اور انہوں نے لالہ موسیٰ میں قائم کیے جانے والے ڈی پی ایس سکول کی جگہ کا انتخاب کرنا تھا جس کے لئے اکیڈمی کا ہوسٹل تجویز کیا گیا تھا۔ مجھے بھی کمشنر کی آمد کا انتظار تھا۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...