امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا
امریکی عوام کا سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عوام نے پھر سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈ بڑھ گئی تھی، رات کے 2 بجے تھے، شکار کی سنسنی نے جسم میں خون گرما دیا، ہم اگلے شکار کی تلاش میں دوسرے بیلے میں گھسے اور بھٹک گئے۔
ٹرمپ کے خلاف ملک گیر مظاہرے
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے، جسے “نو کنگ” تحریک کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف بولنے پر دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے، صنم جاوید
نو کنگ مظاہرے
“جنگ” کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ نو کنگز مظاہروں میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف امریکہ میں ریلیاں نکالی گئیں، امریکا کی 50 ریاستوں میں 3200 احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ احتجاجی مظاہروں میں امریکی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت متوقع ہے، اس سے پہلے 2 بار ہونے والے نوکنگز احتجاج میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔
الزامات
مظاہرین ٹرمپ حکومت پر “قانون کی خلاف ورزی” اور “سخت گیر پالیسیوں” کا الزام لگا رہے ہیں۔








