گوگی علاؤ الدین بارڈ مارخور پنجاب اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، ٹاپ سیڈز کی فتوحات
پنجاب اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسکواش کمپلیکس میں 'گوگی علاؤ الدین بارڈ مارخور پنجاب اسکواش چیمپئن شپ (سیٹلائٹ) 2026' کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ 28 سے 31 مارچ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سینئر بوائز کیٹیگری کے کھلاڑی اپنی مہارت کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ روپے فی تولہ ہو گیا، نیا ریکارڈ قائم
پہلے راؤنڈ کے نتائج
ہفتہ کے روز کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں ٹاپ سیڈز نے توقعات کے مطابق فتوحات سمیٹیں۔ ایک یکطرفہ مقابلے میں عبداللہ نواز نے محض 23 منٹ میں عبدالاحد بٹ کو 0-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ عبداللہ کی جیت کا اسکور 41، 51 اور 91 رہا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ائیر شو میں انڈین ایئرفورس کا طیارہ تباہ، بھارتی ایروناٹکس کمپنی کے شیئرز گر گئے
کلیمی شعیب کی سخت کاوش
ایک اور میچ میں کلیم شعیب نے محمد احمد کے خلاف 25 منٹ کی جدوجہد کے بعد 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔ کلیم نے پہلے گیم میں برتری حاصل کرنے کے بعد دوسرے گیم میں سخت مزاحمت کا سامنا کیا، تاہم انہوں نے 21، 113 اور 31 کے اسکور سے میچ اپنے نام کر لیا۔
ازلان کا سنسنی خیز میچ
محمد ازلان خوار کو محمد زمان خان کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم 38 منٹ تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز میچ میں ازلان نے 1-3 سے فتح سمیٹی۔ اسی طرح اذان علی خان نے فواد حسین کو پہلے گیم میں ناکامی کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے 1-3 سے زیر کیا اور ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔








