ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج سے ہی اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے، اس کا صدقہ بھی دیں۔ ضروری ٹیسٹ بھی کروائیں تاکہ تسلی ہو سکے پرہیز اور چہل قدمی ورزش وغیرہ پر توجہ دیں۔ اس کے علاوہ اپنے معاملات کو بھی خفیہ رکھنے کی کوشش کریں ،تاکہ حسد کرنے والوں کی نظروں کا شکار نہ ہوں۔ جو لوگ اوپن ہو کر رہیں گے، ان کے لئے مشکلات شاید کبھی ختم نہ ہوں یہ یاد رہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
انشاءاللہ آپ کا حق ضرور ملے گا اور جس معاملے میں برسوں سے رکاوٹیں چل رہی تھیں وہ اب تیزی سے ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ جو لوگ مالی طور پر پریشان تھے اور ان کا سلسلہ کسی جگہ سے بھی نہیں بن رہا تھا؟ وہ اب بحکم اللہ جلد خوشخبری سن سکیں گے۔ بیرونِ ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بھی اب آسانیاں ملیں گی۔ وہ اپنی تیاری شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں قومی محفل شبینہ کیلئے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ان دنوں دوہری شخصیت والے لوگوں کا سامنا رہے گا جو سامنے تو کچھ ہوں گے اور پیچھے سے کچھ۔ بہرحال آپ نے اپنا خیال رکھنا ہے۔ ان کی باتوں میں آکر اپنا نقصان نہیں کرنا، جو جتنا بھی لالچ دے آپ کو سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔ اپنوں کے درمیان بھی آستین کے سانپ ہو سکتے ہیں، خانگی امور میں تو اپنے آپ کو بالکل ایسا کرلیں جیسے فقیر۔ یہ تو وقت کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کے تمام متاثرین کی بحالی کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک اہم ضرورت پوری ہوگی، جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہوگی، انشاءاللہ اس کا بندوبست ہو جائے گا۔ جو لوگ بھی الجھن، مشکل، انکوائری مقدمے وغیرہ میں مبتلا ہیں، وہ اس سے بحکم اللہ تعالیٰ نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس کے غیبی انداز سے سلسلے بن سکیں گے۔ جن لوگوں نے کسی سے اپنی رقم واپس لینی ہے، ان کا سلسلہ بن سکے گا، جو قرض دینے یا لینے کے معاملے میں ہیں، ان کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر توانائی کا نیٹ میٹرنگ کی جمع شدہ درخواستوں سے متعلق اہم فیصلہ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
غصہ کم کریں اور جذباتی پن میں کوئی بڑی غلطی نہ کریں ورنہ ساری عمر پچھتاوا رہے گا کیونکہ اب حالات ایسے بنے ہوئے ہیں کہ آپ کو ناچاہ کر بھی غصہ آئے گا، کچھ باتیں سامنے آئیں گی اور کچھ لوگوں کے اصلی روپ بھی۔ بہرحال حکمت سے کام لیں، اولاد کے حوالے سے بھی فیصلے کرتے ہوئے چالاکی سے کام لینا ہے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے، آپ خود سمجھدار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نجی ایئر لائن کی غفلت، لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھیں اور دل کے معاملات کو خاص طور پر قابو میں رکھنے کی کوشش کریں۔ ان دنوں اگر کوئی دل لگی یا جذباتی پن کی کوشش کی تو وہ گلے کی بڑی بلا بن جائے گی۔ عشق و محبت جیسے معاملات سے باہر نکلیں، اور بھی بہت کچھ ہے زندگی میں کرنے کے لئے۔ جو لوگ ان دنوں صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں گے، وہ آگے چل کر بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سفیر ارجنٹائن: پنجاب کے ساتھ لائیو سٹاک اور بائیو ٹیکنالوجی میں تعاون کی خواہش
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اللہ نے بڑی مشکل سے نکالا ہے۔ شکر ادا کریں، جب بھی راستے سے بھٹک جاتے ہیں، اللہ پاک کمال انداز سے آپ کی غیبی مدد فرما دیتے ہیں اور آپ کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ ان دنوں بھی ایسا سلسلہ چلتا رہے گا۔ جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں، وہ اللہ کا نام لے کر قدم اٹھا سکتے ہیں۔ جن لوگوں نے کام کو بڑھانا ہے وہ مزید محنت اور سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 7 سال کے بعد سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے کامیاب انتخابات، خالد جمیل شمسی چیئر مین اور غلام عباس جمال صدرمنتخب
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش والی کیفیت چل رہی ہے، انجانی سی، اس بندش نے بہت کچھ روک رکھا ہے۔ سب پہلے صدقہ دیں، اپنی نظر اتاریں، پھر نماز کی پابندی کریں اور ساتھ یا کریم یا سلام یا حی یا قیوم کا ورد جاری رہے تو کمال انداز سے انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ جو خواہشمند ہیں ان کا من پسند جگہ پر رشتہ وغیرہ طے ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت کیس، برطانوی عدالت نے عادل راجہ پر مزید جرمانہ عائد کر دیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ ایک اچھے وقت کو بڑے خوب انداز سے ضائع کر رہے ہیں۔ زندگی میں موبائل کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ سارا دن ویڈیو دیکھنا اچھی بری دونوں، جو آپ کے مزاج کو خراب کر رہا ہے، توبہ کرکے اس سے باہر نکلیں، اپنے مستقبل اور حال پر توجہ دیں، روزگار سب سے ضروری ہے۔ اپنوں کی شکایت بھی دور ہوگی اور اللہ پاک کی ناراضگی سے محفوظ رہیں گے، اس لئے توبہ کرکے واپس آ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: متعدد بار فلموں میں اداکاری کی پیش کش ہوئی :گلوکارہ شبنم مجید
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اپنوں کی طرف سے جو کشیدگی کا سامنا تھا، وہ انشاءاللہ تیزی سے ختم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ چند دنوں میں صورتِ حال معمول پر آ جائے گی اور آپ کو سکون کا سانس ملے گا۔ البتہ ان لوگوں کو مشورہ ہے جو ان دنوں کسی کے عشق میں مبتلا ہیں، ان کو ناکامی ملے گی، بدنامی ہو سکتی ہے اور بعض کو قانونی معاملات کا بھی خطرہ رہے گا، فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 سہ ملکی سیریز، پاکستان نے افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دیدی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی ایک دلی مراد انشاءاللہ پوری ہونے جا رہی ہے، برسوں سے اس کا انتظار تھا اور جس بھی کام میں اب ہاتھ ڈالنے سے گھبرا رہے تھے، وہ اب آسان ہوگا، فکر مند نہ ہوں۔ جو رکاوٹیں پہاڑ جیسی لگ رہی تھیں، وہ ایسے کم ہوں گی کہ عقل حیران رہ جائے گی۔ اب حالات تیزی سے آپ کے حق میں ہونے جا رہے ہیں۔ آپ کو زندگی گزارنے کا اب مزا آئے گا۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
آپ اس طرف جا رہے ہیں جہاں آپ کا کوئی کام نہیں ہے اور اس میں نقصان کا خطرہ بھی ہے۔ پہلے حالات کا اچھی طرح جائزہ لیں، ہو سکے تو استخارے سے مدد لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ ان دنوں رسک لے کر بالکل بھی نہیں چلنا، اپنے مال، گھر، عزت، ان کی حفاظت سب سے زیادہ ضروری ہونی چاہیے اور جو آفر پردہ غیب سے ملے وہ بہتر ہے، اس طرف غور ضرور کریں۔








