آسٹریا میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی منظوری
آسٹریا میں سوشل میڈیا پابندیاں
ویانا(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریا نے ملک بھر میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، جبکہ 28-2027 تعلیمی سال سے اعلیٰ ثانوی نصاب میں میڈیا لٹریسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم کو فروغ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ، پاکستان نے آسٹریا کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی
نائب چانسلر کا بیان
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب چانسلر کا دوران پریس کانفرنس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نوجوانوں پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں اور اس لیے عمر کی حد مقرر کرنا ضروری ہے، جیسا کہ بعض دیگر مواد اور اشیاء کیلئے کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ڈیوٹی، پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے
قومی سطح پر پابندی
انہوں نے بتایا کہ یہ پابندی قومی سطح پر نافذ کی جائے گی، جبکہ آسٹریا یورپی یونین میں بھی اس نوعیت کے اقدامات کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فائنل کال کی شرمناک پسپائی لمبے عرصے تک پی ٹی آئی کو سر نہیں اٹھانے دے گی: سینیٹر عرفان صدیقی
تعلیمی اصلاحات
نائب چانسلر کا کہنا تھا کہ نئے تعلیمی اصلاحات کے تحت اعلیٰ ثانوی سطح پر میڈیا لٹریسی کو ایک باقاعدہ مضمون کے طور پر شامل کیا جائے گا، انفارمیٹکس کی کلاسز کو بھی وسعت دی جائے گی، جن میں مصنوعی ذہانت شامل ہوگی تاکہ طلبہ کو ڈیجیٹل نظام کو سمجھنے اور اس کے خطرات و مواقع کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت دی جا سکے۔
عالمی رجحان
آسٹریا کا یہ اقدام دنیا بھر میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہے۔








