مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی دفتر خارجہ پہنچ گئے
مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی دفتر خارجہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں پولیس موبائل پرکٹوخیل اڈہ کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
استقبال اور ملاقاتیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا، دونوں وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازعے پر کزن کو گولی مارد ی
مشرق وسطیٰ تنازع پر بڑی بیٹھک
یادرہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی، پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے رہنما قیام امن کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے ہتھیاروں کی نمائش، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی
اجلاس میں شرکت کرنے والے وزرائے خارجہ
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے۔ اجلاس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم سے ملاقات
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔








