۳۵۰۰ اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکی سینٹ کام کی تصدیق
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سینٹ کام نے تصدیق کی ہے کہ 3,500 اضافی امریکی میرین یو ایس ایس ٹریپولی جہاز کے ذریعے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی کبھی سپریم کورٹ کے ایک جملہ لکھنے سے 18،18سال کیسز چلتے رہتے ہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے کیس میں ریمارکس
31 ویں میرین یونٹ کی تعیناتی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یہ دستے 31 ویں میرین یونٹ کے رکن ہیں اور 27 مارچ کو خطے میں پہنچے جن کے ساتھ نقل و حمل کے طیارے، سٹرائیک فائٹرز، سالٹ اور دیگر ٹیکٹیکل وسائل بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ یہ تعیناتی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران کے خلاف جاری جنگ ختم کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔
امریکی فوج کی مزید تعیناتی کی توقع
امریکی فوج کی جانب سے مزید ہزاروں اہلکار 82 ویں ایئر بورن ڈویژن سے بھی خطے میں تعینات کرنے کی توقع ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عسکری موجودگی اور کارروائی کی استعداد میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔








