ایران جنگ کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ’’نوکنگ ‘‘مظاہرے
نیویارک میں بڑے مظاہرے
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران جنگ کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ’’نوکنگ ‘‘مظاہرے کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں کتوں پر پابندی میں توسیع
70 لاکھ افراد کا احتجاج
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا بھر کی سڑکوں پر آج 70 لاکھ افراد نے مظاہرے کئے۔ امریکا کے 3 ہزار شہروں میں مظاہرے ہوئے، سب کا ایک ہی نعرہ، "بادشاہ قبول نہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، سلمان اکرم راجا نے 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی
امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے مظاہرے
رپورٹ کے مطابق آج امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے مظاہرے ریکارڈ ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے، ہفتے کو لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
امریکی عوام کے جذبات
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو آمرانہ رجحانات کا حامل اور قانون کو پامال کرنے والی حکمرانی کا ذمے دار سمجھا جاتا ہے۔ نوکنگز مظاہروں کے تحت یہ ایک سال میں تیسرا موقع ہے کہ امریکی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔








