پاکستان اور مصر کا مشترکہ وزارتی کمیشن فعال بنانے پر اتفاق، تجارت کے فروغ پر زور
ملاقات کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ عبدالعاطی نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور مصر نے مختلف شعبے میں تعاون مزید بڑھانے اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ وزارتی کمیشن فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پگھل نہ جائے کہیں یوں ہی برف مہلت کی۔۔۔
تجارتی روابط میں اضافہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اسحاق ڈار نے ہیپاٹائٹس سی کے خلاف جنگ میں مصر کے تعاون کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سربھی چندنا نے کرن شرما سے شادی کے 6 مہینے بعد خاموشی توڑ دی
صحت اور دفاعی شعبے میں تعاون
اس موقع پر صحت کے شعبے میں اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں منی بل رپورٹ پیش کردی
مشرق وسطیٰ کی صورتحال
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا گیا، پاکستان کا فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
انسانی امداد اور عالمی تعاون
ملاقات میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی، اسحاق ڈار نے غزہ کے لیے انسانی امداد میں مصر کے کردار کو سراہا، پاکستان اور مصر کا اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








