طالبہ نے کلاس روم میں شادی کی پیشکش کرنے پر پروفیسر کی ٹھکائی کر دی
بھارتی پروفیسر کی شادی کی پیشکش
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر بنگلورو میں میڈیکل کالج کے ایک پروفیسر نے ایک طالبہ کو کلاس روم کے اندر شادی کی پیشکش کی جس پر طالبہ نے دیگر طالبعلموں کے ساتھ مل کر استاد کی پٹائی کر ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے تعلیمی اداروں میں ایک نیا اسکینڈل سامنے آ گیا
واقعے کی تفصیلات
این ڈی ٹی وی کے مطابق کلاس کے دوران پروفیسر نے طالبہ سے اپنے جذبات کا اظہار کیا لیکن خاتون نے فوری طور پر اعتراض اٹھایا جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا مقدمہ: وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروفیسر طالبہ سے کہہ رہا ہے کہ تم نے مجھ سے کہا تھا 'میں تم سے پیار کرتی ہوں' جس پر خاتون نے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا 'میں نے یہ نہیں کہا'۔
بحث اور اس کے نتائج
فوٹیج میں پروفیسر کو مائیک آن کرکے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آج میں اپنے بیچ کی سب سے اہم لڑکیوں میں سے ایک کو پروپوز کرنا چاہوں گا۔
تاہم بعدازاں دونوں میں بحث شروع ہوجاتی ہے۔
ویڈیو کے دوسرے حصے میں طالبہ کو دیگر طالبعلموں کے ساتھ مل کر استاد کی چپل اور تھپڑوں سے پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔








