وفاقی حکومت کی ملک بھر میں ہفتہ وار 2 روز سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز صوبوں کو ارسال
وفاقی حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی ملک بھر میں ہفتہ وار 2 دن سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجاویز صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ارسال کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم میں صرف آئینی عدالت قائم کی گئی، اس پر میثاق جمہوریت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام متفق تھے: اعظم نذیر تارڑ
سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن ہر ہفتے دوپہر 12 سے اتوار رات 12 بجے تک نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ شادی بیاہ سمیت تمام کمرشل سرگرمیاں روکنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری مراکز اور دفاتر بھی بند رکھنے کی تجویز ہے، صوبوں کی رضامندی کے بعد وفاقی حکومت باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
نفاذ کی ابتدائی تاریخ
ابتدائی طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 4 اپریل سے شروع کرنے کی سفارش ہے۔








