لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی سیکیورٹی پر وٹوکول توڑ دیئے
لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی پی سی بی سیکیورٹی کی خلاف ورزی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی سیکیورٹی پر وٹوکول توڑ دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: جب کوئی ’لوو بامبنگ‘ کرے تو سمجھ جائیں یہ محبت نہیں ہے: سائرہ یوسف
کھلاڑیوں کی زبردستی مہمانوں کو بلانے کی کوشش
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ہوٹل میں قیام پذیر2کھلاڑیوں نے زبردستی مہمانوں کو کمرے میں بلایا۔ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی سیکیورٹی سٹاف کی بات نہیں مانی، دونوں کھلاڑیوں نے رات 11 بجکر 5 منٹ پر مہمانوں کو بلایا۔
پولیس کا خط اور حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی
ڈپٹی آئی جی پولیس آپریشنز لاہور محمد فیصل نے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کو خط لکھ دیا، خط میں پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے پر زور دیا۔








