مشرق وسطیٰ کشیدگی: مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے۔
سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر بحری امور کا غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں کیلئے بڑے مراعاتی پیکج کا اعلان
کشیدگی کے پیش نظر اہمیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کا دورہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: بعض افراد کہتے ہیں پاکستان انکار کی جرأت نہیں کر سکتا، امریکہ سے کال آئی تو بانی پی ٹی آئی کو حوالے کر دیا جائے گا، خواجہ آصف
دیگر وزرائے خارجہ کی ملاقات
یاد رہے کہ گزشتہ روز مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچے تھے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقات بھی کی تھی۔
مفاہمت کی کوششیں
مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کے حوالے سے آج پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں اہم ملاقات کریں گے。








