وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد سے اہم ملاقات

ملاقات کا پس منظر

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال اور خطے کی ترقی کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کے مابین ملاقات ہوئی، اس دوران سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن بھی موجود تھے۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، حالیہ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات و دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کی والدہ کا انتقال ہوگیا

امن و امان کے قیام کا عزم

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں پائیدار امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور امن کے دشمن عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے گلگت بلتستان سے متعلق سفارشات کی منظوری دے دی، فاقی وزیر توانائی اویس لغاری

حکومتی اقدامات

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کے تمام علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ حکومت خطے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سیاحت کے فروغ، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے تاکہ مقامی عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے کرسمس بازار میں کار سوار نے ہجوم پر کار چڑھا دی، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی

وزیر اعلیٰ کی رائے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے نہ صرف امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بھی تیز ہوگی جس سے خطے کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

نوجوانوں اور سرمایہ کاری کے مواقع

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور سیاحت کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ملاقات میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ خطہ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...