لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا
پی ایس ایل میچ: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل کے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور قلندرز کی بیٹنگ
لاہور کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ لاہور کی طرف سے فخر زمان نے 33 اور حسیب اللہ خان نے 28 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی بولنگ
کراچی کی طرف سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زیمپا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان آغا، حسن علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔








