خودمختاری کا سفر آسان نہیں، جدو جہد کرنیوالی خواتین دوسروں کیلئے رول ماڈل بن سکتی ہیں، تنقید کی پرواہ نہ کریں: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا خواتین کی خودمختاری پر زور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کی خودمختاری، طاقت اور صلاحیت میرے دل کے قریب ہے۔ میرا سفر بھی بحیثیت عورت دوسروں سے زیادہ مختلف نہیں، دور سے سب اچھا لگتا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہوتا۔ جدید جہد کرنے والی خواتین دوسروں کے لئے رول ماڈل بن سکتی ہیں۔ پنجاب بلکہ پاکستان کی پہلی سی ایم بننے کا اعزاز حاصل کیا، سی ایم بننا ہر ماں، بہن اور بیٹی کے لیے اعزاز ہے۔ آج لوگ کہتے ہیں پنجاب اچھا پرفارم کر رہا ہے کیوں کہ اس کے پیچھے محنت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جب محبت کی مثال دی تو کہا کہ میں 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

عالمی یوم خواتین اور ”ہم لیڈر ایوارڈ“ کی تقریب

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ”ہم لیڈر ایوارڈ“ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ویمن لیڈر ایوارڈ تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔ میں ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں، عورت کے لئے خودمختاری کا سفر آسان نہیں۔ میں مخصوص مائنڈ سیٹ سے لڑ کر سامنے آئی اور اپنے آپ کو منوایا۔ سلطانہ آپا جیسے عظیم خواتین کے بچے ان کی قدر کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کتنی قربانیاں دی گئی ہیں۔ پنجاب 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، جہاں گلی، محلے، سڑکوں کی صفائی اور انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیہون میں پسند کی شادی پر تنازع، ملزمان نے گھر میں گھس کر 3 خواتین کو اغواء کر لیا

پنجاب میں خواتین کے لئے مواقع

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو تحفظ کے ساتھ رزق کمانے کے مواقع دیئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی سڑکیں اور پارک سجے دیکھ کر ایسی خوش ہوتی ہوں جیسے ماں خوش ہوتی ہے۔ کسی چھوٹے شہر میں چھوٹا سا پارک بھی بن جائے تو خوشی کی انتہاء نہیں رہتی۔ بہت مراعات یافتہ اور اچھے گھر سے تعلق ہونے کے باوجود میرے والد مشرقی روایات کے امین ہیں۔ ڈری سہمی لڑکی کا سی ایم بننا آسان سفر نہیں، کرسی تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ میری جہد و جدوجہد کے سفر کو لوگ نہیں جانتے۔ اڈیالہ جیل میں تھی تو پتہ نہیں تھا کہ میرا جرم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی ٹیسٹ میچ غیر ضروری نہیں،تسلسل کے ساتھ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھیلنے کی کوشش کریں گے،اظہر محمود

سیاسی جماعتوں میں مردوں کی اجارہ داری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ ہر جماعت، سیاسی جماعت میں مردوں کی اجارہ داری ہے۔ میں سوچ نہیں سکتی تھی کہ مردوں کی اجارہ داری کے معاشرے میں سی ایم بنوں گی۔ والد اور چچا وزیراعلیٰ وزیراعظم کے عہدوں پر بارہا فائز رہے۔ วันนี้ فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ لیڈر شپ صنفی امتیاز سے ماورا ہوتی ہے۔ ایک خاتون ہو کرکے صوبے کی اکانومی، زراعت اور انفراسٹرکچر اور پولیس سمیت دیگر محکمے چلا رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، اغواء ہونیوالی 3 سالہ بچی قتل کردی گئی

عورت کی طاقت اور قیادت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ عورت پر اعتماد کریں گے تو وہ وہ کچھ کردکھائے گی جو آپ سوچ نہیں سکتے۔ میرے والد مجھے کہتے تھے کہ گھبرانا نہیں میں تمہارے پیچھے کھڑا ہوں۔ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ، چیف جسٹس، وزراء، سیکرٹریز سمیت متعدد خواتین ہیں۔ خواتین پاک فوج، ایئر فورس اور نیوی میں آرہی ہیں، ڈاکٹر بن رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ون وے کی خلاف ورزی پر کے ایم سی کا 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

خواتین کی سلامتی کے اقدامات

انہوں نے کہا کہ بچیوں کو ہراسانی جیسے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لئے ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کیے ہیں۔ خواتین کے لئے تھانے جانا تکلیف دہ ہوتا ہے، لہذا ویڈیو کال کرسکتی ہیں جبکہ پینک بٹن لگائے ہیں جس سے پولیس فوری طور پر پہنچ جاتی ہے۔ لاہور کے بازاروں کو تجاوزات سے پاک کر کے خواتین کے لئے مزید محفوظ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا

دلچسپ حقائق

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خواتین محنت کر رہی ہیں، کاروبار کر رہی ہیں، اور معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ میں یہ بات کہتی ہوں کہ میرٹ کا کوئی جینڈر نہیں ہوتا۔ خواتین کو ہمیشہ سپورٹ کروں گی اور ان کے خواب پورے کرنے کی کوشش کروں گی۔

خواتین کو ایوارڈز کی پیشکش

وزیراعلیٰ مریم نواز نے وویمن لیڈر ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین یاسمین قریشی، انیس ہارون، جہاں آراء اور مائی جنڈا کو ایوارڈ دے کر ان کی خدمات کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...