بھارتی اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک
بھارتی اداکار راہول ارونودی بینرجی کا افسوسناک حادثہ
اوڑیسہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار راہول ارونودی بینرجی بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ساحل پر کشتی کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: زرداری دور میں مشرف کی معزولی کی بات پر کیانی نے کیا ردعمل دیا؟ فرحت اللہ بابر کا کتاب میں انکشاف
فلمی کیریئر اور زندگی
43 سالہ بینرجی زیادہ تر بنگالی فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ تلساری کے علاقے میں ایک شوٹنگ کے سلسلے میں آئے تھے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ پریانکا سرکار اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ سے متعلق متنازع بیانات، امریکی سینیٹر کھل کر بول پڑے
حادثے کی تفصیلات
اطلاعات کے مطابق راہول بینرجی کشتی میں سوار تھے کہ اچانک سمندر میں گر گئے، ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور انہیں سمندر سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
تحقیقات کا آغاز
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔








