دریائے سندھ میں تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی، 4 افراد لاپتہ
کشتی الٹنے کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سندھ میں سجاول کے گاؤں یعقوب منارو کے قریب تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا
حادثے کے متاثرین
مقامی پولیس کے مطابق کشتی میں 16 افراد سوار تھے، جن میں سے 12 افراد اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے نکل آئے جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد دریا میں لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کشتی میں سوار افراد مزدوری کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔








