اسحاق ڈار کو کندھے میں ہیئر لائن فریکچر ہوا ہے، بیٹے کا بیان
اسحاق ڈار کو حادثہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے میں معمولی چوٹ لگ گئی، تاہم انہوں نے تمام سرکاری مصروفیات معمول کے مطابق مکمل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آنے والے مہنگائی کے طوفان کا حکومت اکیلے بوجھ اٹھا لے گی؟ اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس کا استفسار
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، اسحاق ڈار مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے استقبال کے دوران پھسل کر گر گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کے کندھے پر چوٹ آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکسٹائل سیکٹر کے معاملات دیکھ رہے ہیں، 10 سے 12 دن دے دیں،وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
چوٹ کی نوعیت
نائب وزیر اعظم کے صاحبزادے علی ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا کہ چوٹ کے باوجود اسحاق ڈار نے پورا دن درد کش ادویات لے کر اہم سفارتی ملاقاتیں مکمل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی لہنگا چولی میں تصاویر وائرل لیکن اس کی قیمت کیا نکلی ؟ پاکستانی حیران پریشان
صحت کی جانچ
بیان کے مطابق، رات تقریباً 9 بجے سرکاری بیان کی ریکارڈنگ کے بعد اہل خانہ کے اصرار پر ان کا طبی معائنہ کروایا گیا، جس میں ایکس رے مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیے گئے، تاہم کندھے میں ہئیر لائن فریکچر کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات : ٹیکساس سمیت مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع
علاج اور عوام کی دعا
علی ڈار کے مطابق آئندہ چند روز تک درد کو ادویات اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام کی جانب سے موصول ہونے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔
سفارتی سرگرمیاں
ذرائع کے مطابق، واقعے کے باوجود اسحاق ڈار کی جانب سے اہم سفارتی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں، جسے حکومتی حلقوں میں ایک مثبت اور ذمہ دارانہ طرز عمل قرار دیا جا رہا ہے۔








