عالمی منڈی میں ایک بار پھر تیل کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں۔
تیل کی قیمتوں میں خطرناک اضافہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں نے خطرناک حد تک چھلانگ لگا دی ہے، جہاں برینٹ کروڈ ریکارڈ ماہانہ اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جنگ کے پھیلاؤ نے دنیا بھر میں توانائی بحران کے خدشات کو شدت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک امتحانات؛ خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے طلباء کی مایوس کن کارکردگی، کسی سکول کے آدھے تو کہیں سب طلباء فیل
قیمتوں میں اضافہ
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، آج برینٹ کروڈ کی قیمت 3.09 ڈالر اضافے کے ساتھ 115.66 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 102.56 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئینٹی، پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو دھول چٹا دی
تاریخی اضافے کا سبب
صرف ایک ماہ کے دوران برینٹ میں 59 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو خلیجی جنگ 1990 کے بعد سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمت کارڈ فیز تھری کا آغاز ، 35 ہزار افراد مستفید ہوں گے: صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
آبنائے ہرمز کی بندش
ماہرین کے مطابق اس ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل اور گیس گزرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی خیبرپختونخوا میں 2 کاروائیاں، 4 خواج ہلاک
جنگ کا پھیلاؤ
جنگ کے باعث اب خطرہ صرف خلیج تک محدود نہیں رہا بلکہ بحیرہ احمر اور باب المندب جیسے اہم تجارتی راستے بھی خطرے کی زد میں آ گئے ہیں۔
حوثی باغیوں کا حملہ
صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب یمن کے حوثی باغیوں نے پہلی بار اسرائیل پر حملے کیے، جس سے جنگ کا دائرہ وسیع ہو کر پورے مشرقِ وسطیٰ تک پھیل گیا۔








