پی ایس ایل: کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، فخر زمان پر پابندی لگنے کا امکان
فخر زمان پر پابندی کا امکان
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ لاہور میں پنجاب حکومت کا نامناسب رویہ، سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط
چھیڑ چھاڑ کا الزام
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے فخر زمان پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عہدہ ملا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کرونگا: انڈین امریکن پال کپور
کارروائی کی تفصیلات
فخر زمان کے خلاف لیول تھری چارج کے تحت کارروائی ہوگی۔
فخر زمان نے ابتدائی سماعت میں اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔ ان کے معاملے پر آج میچ ریفری روشن ماہنامہ دوبارہ سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی
پابندی کی ممکنہ مدت
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان پر تین یا اس سے زیادہ میچز کی پابندی لگ سکتی ہے۔
مخصوص واقعہ
واضح رہے کہ 20ویں اوور کے آغاز سے قبل فخر زمان پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام ہے۔
امپائر نے مشکوک سرگرمی کے باعث گیند کو تبدیل کرکے کراچی کنگز کو 5 پینالٹی رنز دیے تھے۔








