مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی ثالثی کا معاملہ : صدر مملکت نے اہم اجلاس طلب کر لیا

مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اجلاس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی ثالثی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا

اجلاس کے ایجنڈے

اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال زیر غور آئے گی، جس میں ایران، امریکہ، اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیر غور رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: برج خلیفہ میں پاکستان بمقابلہ بھارت کا شاندار مقابلہ: ویمنز ٹیمیں کل دبئی میں اتریں گی!

شرکاء کی فہرست

''جیو نیوز'' نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اہم وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری قیادت، اور وزرائے اعلی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

دیگر اہم موضوعات

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 ملکی وزرائے خارجہ اجلاس پر اعتماد میں لیں گے۔ ملک میں موجود پیٹرولیم ذخائر اور ترسیل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اس اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی اور اقدامات پر عملدرآمد کا بھی جائرہ لیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...