آئی اے ای اے نے خنداب جوہری پلانٹ پر حملے میں نقصان کی تصدیق کر دی
جوہری پلانٹ پر حملے کی تصدیق
ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے خُنداب میں جوہری پلانٹ پر حملے میں نقصانات کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی درآمد کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، فواد حسن فواد
حملہ کی اطلاع
’’جنگ‘‘ کے مطابق آئی اے ای اے نے کہا کہ ایران نے 27 مارچ کو خنداب میں حملے کی اطلاع دی تھی، پلانٹ اب غیرفعال ہے، خنداب تنصیب میں کوئی اعلان شدہ جوہری مواد موجود نہیں ہے۔
ایرانی صدر کا بیان
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے ماہرین کو چاہیے کہ ٹرمپ کو ''نوکنگز'' مظاہرین کی حقیقت سے آگاہ کریں۔ امریکی شہری سب سے پہلے اسرائیل کے بیانیے پر غصے میں ہیں، یہ لوگ اسرائیلی بادشاہوں سے تھک چکے ہیں جو امریکی جمہوریت پر حکومت کر رہے ہیں۔








