نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں مزید زمینوں پر قبضے کا حکم دیدیا
نیتن یاہو کا تازہ حکم
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون کی آڑ میں مزید زمینوں پر قبضے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی پہلی ایٹمی آبدوز کی نئی تصاویر جاری
سیکیورٹی زون کی توسیع
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں موجود اُس سیکورٹی زون کو مزید وسعت دینے کا حکم دیا ہے جسے وہ موجودہ حفاظتی علاقہ قرار دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی وہ تصویر جو باپ کو جیل پہنچا گئی
آئی ڈی ایف کی کارروائیاں
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد حزب اللہ کی جانب سے دراندازی کے خطرے کو مکمل طور پر روکنا اور اینٹی ٹینک میزائلوں کی فائرنگ کو سرحد سے دور دھکیلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے افشا کیا؟ راز معلوم ہو گیا
لبنانی شہریوں کے حقوق
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ توسیع اسی زون کے اندر ہے یا نہیں، اس کے بارے میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ اب یہ دریائے لیطانی تک پھیلا دیا جائے گا اور اس وقت تک کسی لبنانی شہری کو اپنے گھر میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کو لاحق خطرہ پوری طرح ختم نہیں ہو جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی احتجاج کے کیس میں؛ 11 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور، دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری
سخت اقدامات کا امکان
کاٹز کا بیان لبنان میں اسرائیلی حکومت کے عزائم کے بارے میں اب تک کا سب سے سخت مؤقف سمجھا جا رہا ہے۔ یہ ایسا قدم ہے جس سے ملک کا تقریباً دسواں حصہ اسرائیلی کنٹرول میں آ جاتا ہے۔
اراضی کا قبضہ
واضح رہے کہ اسرائیل سیکیورٹی زون کی آڑ میں جنوبی لبنان میں زمینوں پر قبضے کر رہا ہے۔








